ایمز ٹی وی(کراچی )جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس میں پاکستانی دونوں کھلاڑیوں کے سفر کا اختتام ہوا۔ پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے اومن سید نے 15کلو میٹر کر اس کنٹری ریس میں 119شرکاءمیں 108ویں پوزیشن حاصل کی ۔ اومن سے پہلی بار کسی انٹر نیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہے تھے۔ اس کی کارکردگی پاکستان کے لئے ایک نئی مثال بن گئی۔ اومن سید نے 11 ممالک کے اتھلیٹس کو مات دی۔ دوسری جانب کریم نے جائنٹ اسٹالن ریس میں110 شرکاءمیں سے 72 ویں پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب جاپان کے یوزوروہانیونے ونٹراولمپک کی تاریخ کاہزارواں گولڈمیڈل جیت کراپنانام امر کرلیا۔یوزورو نیفیگر اسکیٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔پیونگ چونگ میں جاری ونٹراولمپک گیمز میں جاپان کے یوزوروہانیو نے اپنا نام امر کر لیا۔یوزورونے فیگراسکیٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا۔جوگیمزکی 94 سالہ تاریخ کا ایک ہزارواں گولڈمیڈل تھا۔1925 کے پہلے ونٹراولمپک میں امریکاکے چارلس جیوٹرانے اسپیڈ اسکیٹنگ میں پہلا گولڈمیڈل حاصل کیاتھا۔سوئس داریوکولونانے 15 کلومیٹرکراس کنٹری اسکائنگ میں سونے کے تمغے کے حقدارقرارپائے۔داریو ونٹرگیمز میں تین گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔
جمہوریہ چیک کی ایسٹرلیڈیکانے اسکائنگ سپرجی5000میٹرزمیں 6منٹ پچاس اعشاریہ دوتین سیکنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورگولڈمیڈل حاصل کیا۔بیلاروس کی حناہسکووانے اسکی انگ ایریل میں چھیانوے اعشاریہ ایک چارسیکنڈ وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔چین کی زانگ زن اورکونگ فینیوسلور اوربرانزمیڈل کی حقداربنیں۔ہالینڈ کی ایسمی وائزر نیاسپیڈاسکیٹنگ میں صرف اعشاریہ صفرایک سیکنڈ کے فرق سے پانچ ہزارمیٹرمقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جمہوریہ چیک کی مارٹیناسیبل کوواکوسلورمیڈل پراکتفاکرنا پڑا۔سویڈن کی فریڈاہینزڈوٹرنے ویمنزسلالم میں سونے کاتمغہ جیت لیا۔سوئس وینڈی لولڈنر دوسرے نمبر پررہیں۔