ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستانی جونیئر نے اسکواش میں تمام ٹائٹلز اپنے نام کرلئے

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی کھلاڑیوں نے دوحا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تمام ٹائٹلز جیت کر اپنی برتری ثابت کردی۔ قطر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابیوں کے بعد پاکستانی نوجوانوں نے دوحا میں انڈر 13، 15، 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے ایونٹس جیت لیے، دونوں چیمپئن شپس کے اختتام پر خلیفہ انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس، دوحا میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، تقریب میں قطر اسکواش فیڈریشن کے صدر سعد المہندی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، قطر، مصر، ملائیشیا، اردن، آئرلینڈ، امریکہ اور ایران کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان کے محمد عماد نے اپنے ہموطن حریف عثمان ندیم کو 34 منٹ کے مقابلے کے بعد 7-11،11-6، 4-11 اور 6-11 سے شکست دیتے ہوئے انڈر 13 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسرے پاکستانی کھلاڑی جنید خان نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مخالف اردن کے کرم جمال کو انڈر 15 کیٹیگری کے 42 منٹ جاری رہنے والے فائنل میچ میں 6-11، 6-11، 11-5، 11-6 اور9-11 سے مات دی۔ اسی طرح انڈر17 کیٹیگری میں فرحان ہاشمی نے پاکستان کے ہی عزیر شوکت کو45 منٹ تک کھیلے جانے والے فائنل میں8-11، 11-8، 6-11 اور6-11 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انڈر19کیٹیگری میں پاکستان کے عباس زیب نے50 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز میچ میں اپنے ہم وطن عزیر رشید کو6-11، 12-14، 11-6 اور9-11 کے اسکور سے زیر کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment