ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں اور خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز چاہتا ہے کہ کھلاڑیوں کا اعلان تاخیر سے کیا جائے، دوسری انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، پی ایس ایل دنیا کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، ہمارا ساتھ دیں اور رہنمائی کریں اچھا لگے گا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31 مارچ کو دورہ پاکستان کیلیے آئے گی، تینوں میچز کراچی میں یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment