ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایشیا کپ کی میزبانی بھارت سے چھین لی گئی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پی سی بی کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کردیا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا، چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد بھی ہمراہ تھے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جس کے بعد ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایونٹ کے مقابلے 13 سے 28 ستمبر تک ہوں گے۔

ایشیاکپ میں 6 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہیں جب کہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، عمان، سنگاپور اور یو اے ای کی ٹیموں میں سے کوئی ایک کوالیفائر راو¿نڈ کھیل کر ٹورنامنٹ کا حصہ بنے گی۔

قبل ازیں رواں ماہ پاکستان میں شیڈول کیے جانے والے ایشین ایمرجنگ نیشنز کپ پر بھارت اور بنگلہ دیش کے تحفظات تھے، پاکستان کے ساتھ سری لنکا شریک میزبان ہوگا جہاں بھارتی ٹیم اپنے میچز کھیلے گی، ایشین ایمرجنگ نیشنز کپ اپریل کے بجائے اب دسمبر میں ہوگا، رواں سال پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment