ھفتہ, 23 نومبر 2024


فخرِ پاکستان کو ملک بھر سے مبارکباد پیش

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان کوپہلی ڈبل سنچری بنانے پرہر طرف سے مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے لیے پہلی ڈبل سنچری بنا کرکارنامہ سر انجام دینے پر فخر زمان کو ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور، عمران خان،شاہد آفریدی، آصف زرداری، بلاول بھٹو ،رمیز راجا، شعیب اختر ، عاقب جاوید، برینڈن میکولم اور رانا فواد کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے فخر زمان کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ویل ڈن فخر زمان اور ساتھ ہی پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی فخر زمان کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان ٹیم سے مجموعی طور پر عمدہ کارکردگی کی خواہش کا اظہار جبکہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی فخرزمان کو پاکستان کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
 
آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ فخر زمان ورلڈ کلاس اوپنر بن رہے ہیں، ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرنا ایک زبردست کارنامہ ہے جبکہ لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا کہ فخر نے اپنے آپ کو بڑا کھلاڑی ثابت کردیا ہے۔
 
سابق کرکٹر عاقب جاوید نےکہا کہ سعید انور کےبعد اب فخر زمان کی صورت میں غیر معمولی بیٹسمین ملا ،اس نے ثابت کیا کہ وہ بہترین بیٹسمین ہیں۔
رمیز راجا نے کہا کہ فخرزمان کی شاندار پرفارمنس پر انہیں مبارکباد جبکہ شعیب اختر نے کہا کہ فخر زمان نے ریکارڈ بریکنگ اننگز کھیلی ہے۔
برینڈن میکولم نے کہاکہ فخر کیا شاندار پرفارمنس دی اور رانا فواد کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لاتی رہے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment