اتوار, 24 نومبر 2024


پاک افغان میچ، نامناسب رویے پر کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

 

ابو ظہبی: پاک افغان میچ میں نامناسب رویے پر کھلاڑیوں کو جرمانے کر دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران وکٹ لینے پر نامناسب رویے اختیار کرنے پر پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی 15 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے جبکہ کرکٹ انتظامیہ نے افغان کپتان محمد اصغر او رسپنرراشد خان کو 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا، تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں سنسنی خیز میچ کے بعد پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹ سے شکست دی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment