ھفتہ, 23 نومبر 2024


سینئر پیسر وکٹیں اڑائیں تو میرا حوصلہ بھی جوان ہوتا ہے

دبئی:  فاسٹ بولر جیند خان نے کہا ہے کہ محمد عامر سے حسد محسوس نہیں کرتا۔

جنید خان نے کہا ہے کہ عامر اور میں ایک ساتھ بالنگ کررہے ہوں تو اپنے تجربات اور حکمت عملی کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں، اس سے دونوں کو کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بولر نے کہا کہ عامر فارم میں ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر ان کی طرح وکٹیں نہیں لے رہا تو رنز ضرور روکوں،سینئر پیسر وکٹیں اڑائیں تو میرا حوصلہ بھی جوان ہوتا ہے،جوڑی بن جائے تو دونوں بولرز کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment