آسٹریلوی بلے بازوں کی کمزوریاں جاننے کے لئے محمد عباس نے کس کی مدد لی؟ ابوظہبیٰ : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ اور سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے پر محمد عباس نے اپنی کارکردگی بیٹی کی نام کردی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عباس نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بیٹی کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، بیٹی کی سالگرہ تھی یہ پرفارمنس اس کے نام کرتا ہوں۔ محمد عباس نے کہا کہ میری کوشش رہی کہ اچھی بولنگ کروں اور اگر مینجمنٹ کوون ڈے میں بھی ضرورت ہوئی تودستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد عباس کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بلے بازوں کی کمزوریاں جاننے کے لئے وڈیو کی مدد لی۔