جنید خان کا کہنا تھا کہ بیٹے ایان کے پاسپورٹ کے سلسلے میں اسلام آباد جانا تھا انہوں نے مزیدکہا کہ مکمل فٹ ہوں اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلوں گا جب کہ پی سی بی کو اپنی دستیابی کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ جنید خان ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔