اتوار, 24 نومبر 2024


فیصلہ کن میچ میں بہترین کھلاڑیوں کی مایوس کن کاکردگی

 

ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے بعد بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق کریز پر آئے تاہم محمد حفیظ کوئی کارکردگی دکھائے بغیر صفر رنز پر آوٹ ہو گئے. پاکستان نے 2 وکٹوں‌ کے نقصان پر 72 رنز بنا لئے. قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 274 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی. پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دوسرے اوور کی چوتھی بال پر محمد حفیظ کیچ آوٹ ہو گئے۔ انھوں نے کوئی رن نہیں بنایا، انھیں ٹرینٹ بولٹ نے شکار کیا۔ امام الحق بھی 9 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ 27ویں اوور تک شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف آج تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تھا، بی جے واٹلنگ نے 42 اور سمر ویل نے 12 رنز سے اننگز شروع کیں تو بلال آصف نے سمر ویل کو 24 رنز پر بولڈ کر دیا۔ جس کے بعد یکے بعد دیگرے کیویز کی وکٹیں گرتی رہیں اور 274 کے مجموعی سکور پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے بلال آصف آج میدان میں چھائے رہے اور تینوں وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں گذشتہ کھیلے گئے فیصلہ کن میچ کے پہلے روز کیویز کے خلاف یاسر شاہ نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 3 کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس سے ان کی کم ٹیسٹ میچز میں حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 198 ہو گئی تھی، تاہم 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنانے میں وہ آج ناکام رہے۔ واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment