بگ بیش لیگ میں عثمان قادر اور عثمان خان ڈیبیو کے لئے تیار لاہور: آسٹریلیا میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ میں پاکستان کے عثمان قادر اور عثمان خان شنواری اپنی اپنی فرنچائزز کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ بگ بیش لیگ میں عثمان قادر اور عثمان شنواری اپنا ڈبیو کرنے کے لیے تیار ہیں، لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام سے شناخت بنانے والے لیگ اسپنر عثمان قادر پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ میلبرن میں آج پرتھ اسکارچرز کا مقابلہ میلبرن رینیگیڈز کے ساتھ ہے ، اس سے قبل عثمان قادر ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کپ بھی کھیل چکے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بولر عثمان شنواری میلبرن رینیگیڈز کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔