ھفتہ, 23 نومبر 2024


جنوبی افریقاکےخلاف پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلا جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

حیران کن طور پر چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شامل نہیں ہیں جس کی وجہ ان پر پابندی لگنے کا خدشہ بتایا جارہا ہے جب کہ ان کی جگہ کپتانی کے فرائض شعیب ملک انجام دے رہے ہیں اور وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان انجام دیں گے، حسن علی بھی آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سنچورین واقعے پرتبصرہ نہیں کرسکتا البتہ اس واقعے کے بعد ون ڈے میں مجھے قیادت سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں یہ سالانہ پنک ڈے میچ ہوگا، گزشتہ 6 سال سے کینسر کے مریضوں کیلیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر میزبان کرکٹرز گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترتے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment