ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 80 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ پیک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بائلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا کیونکہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے بھارتی با?لرز کی خوب دھلائی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کولن منرو نے 34، کین ولیم سن نے 34، ڈیریل مچل نے 8، روس ٹیلر نے 23، کولن ڈی گرینڈہوم نے 3، مچل سینٹنر نے 7 اور سکاٹ کوگلیجن نے 20 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈیا سب سے مہنگے بائلر ثابت ہوئے جنہوں نے 51 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بھوینشور کمار، خلیل احمد، کرونل پانڈیا اور یوزویندرا چھاہل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ مہندرا سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے 1، شیکھر دھون نے 29، وجے شنکر نے 27، رشبھ پنت نے 4، دنیش کارتھک نے 5، ہردیک پانڈیا نے 4، کرونل پانڈیا نے 20، بھوینشور کمار، یوزویندرا چھاہل اور خلیل احمد نے ایک، ایک سکور بنایا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سا?تھی نے تباہ کن بائلنگ کرتے ہوئے محض 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، ایش سودھی نے 2,2 جبکہ ڈیریل مچل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس میچ میں فتح کیساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ دونوں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 8 فروری کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔