کراچی: آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کراچی جائیں گے۔
شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سمیت دیگر تمام میچوں میں حصہ لیں گے، انھوں نے یہ فیصلہ ٹیم اونر ندیم عمر کی درخواست پرکیا، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ واٹسن کو آج صبح 5 بجے تک قائل کرنے کی کوشش ہوتی رہی جس میں کامیابی مل ہی گئی، ٹیم مینجمنٹ نے انھیں بتایا کہ پاکستان کے حالات اب اچھے ہیں اور انھیں وہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، واٹسن نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد ہاں کر دی، اس سے قبل وہ پاکستان نہ جانے کا عندیہ دے چکے تھے۔
کوئٹہ کا اب اتوار کو کراچی کنگز سے نیشنل اسٹیڈیم میں مقابلہ ہونا ہے، ملکی کرکٹرز آج شام پہنچ رہے ہیں جب کہ واٹسن سمیت غیرملکی کھلاڑی ہفتہ کو دبئی سے آئیں گے۔
واضح رہے شین واٹسن پاکستان سپر لیگ فور میں اب تک 9 میچوں میں 332 رنز بنا چکے ہ