Print this page

پاکستان سپرلیگ کےبقیہ میچزکےلیےسخت پروٹوکولزتیار

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچزکے لیے سخت پروٹوکولز تیار کرلیے گئے۔

پی ایس ایل کے پروٹوکولز سے متعلق موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہوسکے گا اور ماسک نہ پہننا بڑی خلاف ورزی شمار ہوگی۔

بی بی آئی ایم کی جانب سے طلب کرنے پر علامات لازمی فراہم کرنا ہوں گی اور مثبت رزلٹ یا علامات والے شخص سے ملنا سنگین غلطی ہوگی جب کہ خلاف ورزی پر وارننگ، سرزنش اور میچ فیس کاٹنے کی سزا دی جا سکے گی۔

اس کے علاوہ سنگین خلاف ورزی پر ایک سے 5 میچز کی پابندی بھی لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ابو ظبی میں کرانے کے لیے پی سی بی کو مکمل منظوری مل چکی ہے اور کئی غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹرز ابو ظبی پہنچ چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز کا شیڈول کل جاری کیا جائے گا اور میچز رواں ہفتے سے ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں