Print this page

افغان فاسٹ بولرنوین الحق پشاورمیں شاہین شاہ آفریدی کےجم میں ٹریننگ

مانیٹرنگ ڈیسک : افغانستان کےفاسٹ بولرنوین الحق ٹریننگ کےلیےپشاورپہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق پشاور میں شاہین شاہ آفریدی کے جم میں ٹریننگ حاصل کر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوین الحق پاکستان میں اپنے نئے بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے جم میں عموماً قومی کرکٹرز ٹریننگ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ دائیں ہاتھ کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق افغانستان کی جانب سے 7 ایک روزہ اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں