Print this page

اقراء یونیورسٹی میں پاکستان اولمپک نیشنل گیمزکی مشعل برداری کی تقریب منعقدہوگی

کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) پاکستان کا سب سے بڑا کھیلوں کا مقابلہ بنام "چونتیسویں نیشنل گیمز2023منعقد کرنے جا رہا ہے۔ چونتیسویں نیشنل گیمز کی مشعل کے کراچی پہنچنے پر اقرا یونیورسٹی کراچی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے مشعل برداری کی تقریب بمقام اقرا یونیورسٹی، مین کیمپس کراچی منعقد ہوگی۔

اس پروقار تقریب کے مہما نِ خصوصی صوبۂ سندھ کے وزیر برائے لیبر اور افرادی قوت جناب سعید غنی ہوں گے۔

ان کے ہمراہ اس تقریب میں اسپورٹس ڈائریکٹرز، قونصل جنرل، کھلاڑی، طلبہ اور پاکستان کی مختلف جامعات کے نمائندگان بھی ہوں گے۔

اس تقریب کا مقصد کھیلوں اور صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور اس میں پہلے سے جاری کاوشوں کا تسلسل ہے تاکہ نوجوانوں کو
کھیل کے میدان کی طرف راغب کیا جاسکے۔

واضح رہےیہ مقابلے کوئٹہ میں 22 سے 30 مئی 2023 کے درمیان منعقد ہوں گے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان بھی نیشنل گیمز کے کئی مقابلوں میں بھرپور شرکت کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں