منگل, 05 نومبر 2024


کامران غلام کی ڈبیومیں شانداربیٹنگ پربابراعظم کی تعریف

لاہور:  ناقص فارم کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے سابق کپتان بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں 118 رنز کی اننگز کھیلی۔

کامران غلام ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

سالگرہ والے دن بابراعظم نے اپنے متبادل نوجوان بیٹر کامران غلام کی اننگز کی تعریف کی اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تعریفی اسٹوری بھی شیئر کی۔

بابراعظم نے کامران غلام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا کھیلا کامران!

خیال رہے کہ مسلسل ناقص پرفارمنس اور 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود ففٹی یا اس سے زائد اسکور نہ کرنے والے بابراعظم کو آرام کروایا گیا ہے تاکہ وہ ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment