ھفتہ, 14 دسمبر 2024


زمبابوے کیخلاف سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیےجائیں گے،محمدرضوان

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےدورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیلئے نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کا عندیہ دیدیا۔

گزشتہ روز کلین سوئپ شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے پاس فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم جیسے مڈل آرڈر کے تجربہ کار بیٹرز نہیں تھے جس کا نقصان ہوا تاہم نوجوان کرکٹرز کو مزید مواقع دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کیساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر بات کی ہے، زمبابوے کیخلاف سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیے جائیں گے جبکہ سینئیرز کو آرام کروایا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment