جمعرات, 05 دسمبر 2024


چیمپئینزٹرافی2025: پاکستان کرکٹ بورڈنےآئی سی سی کودوٹوک پیغام دےدیا

چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے اور میزبانی کے موقف پر قائم ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ قابل عمل فارمولا بناکر پیش کیا گیا تو بات آگے بڑھے گی۔

پاکستان نے بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو واضح کردیا ہے کہ اگر بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر نہیں لیکر جائے گا اور اگر آئی سی سی نے نیوٹرل وینیو پر جانے کا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور بھارت کے انکار کے معاملے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ملکر کوئی قابل عمل فارمولا تلاش کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے فیصلے کے لیے گزشتہ روز ہونے والا اہم اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، تاہم 15 منٹ جاری رہنے والی میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے مؤقف کی وضاحت پیش کی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment