بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پر جے شاہ نے آئی سی سی چیف کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
جے شاہ نے تین سال کے لیے پہلی ٹرم کی شروعات کردی ہے، آئی سی سی نے جے شاہ کی مدت ملازمت شروع ہونے کی تصدیق کردی، وہ مسلسل تین سالہ مدت تک دوبارہ منتخب بھی ہوسکتے ہیں۔سابق چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی، گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔