جمعرات, 27 فروری 2025

چیمپئینزٹرافی میں ذلت آمیزشکستوں اورٹورنامنٹ سےباہرہونےپرنوٹس لیاجائےگا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے قومی ٹیم کی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ذلت آمیز شکستوں اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر نوٹس لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر شہباز شریف ذاتی طور پر نوٹس لیں گے اور کرکٹ سے متعلق معاملات کو کابینہ اور پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئیر سیاستدان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک آزاد ادارہ ہے، جو چاہے کرسکتا ہے لیکن ذاتی طور پر وزیر اعظم شہباز سے اس معاملے کو کابینہ اور پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے کہوں گا، یہ صرف ایک چیئرمین کی تقرری کی بات نہیں۔

گرین شرٹس کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم ایونٹ میں قومی ٹیم آج اپنا آخری میچ بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment