Print this page

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ..

ایمز ٹی وی(کھیل) ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس جیت کرقومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے، پہلے بیٹنگ کر کے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، وہی ٹیم کھیل رہی ہے جس نے پہلے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو 221 رنز سے شکست دی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں