اتوار, 08 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


41 ویں قومی اسنوکرچیمپئن شپ کا اعلان کردیا گیا!

ایمزٹی وی(اسپورٹس) 41ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ پندرہ فروری سے کراچی میں کھیلی جائے گی ۔ ایونٹ کے دونوں فائنلسٹ پلیئرز ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سربراہ عالمگیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایونٹ میں گیارہ کھلاڑی حصہ لیں گے، جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف کو وائیلڈ کارڈ اینٹری دی گئی ہے ، حمزہ اکبرایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔ پاکستان نمبر ون محمد آصف کو ٹورنامنٹ کا ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا ہے ، ایونٹ کا فائنل ستائیس فروری کو ہوگا ، دونوں فائنلسٹ اپریل میں دوحہ میں ہونیوالی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment