پیر, 06 مئی 2024


سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

ایمزٹی وی(بزنس)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے1352 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 اور343 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ | اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھرملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر رواں سال کی بلند ترین سطح 52ہزار 600 اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45ہزار 85 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے710 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے608.57 روپے ہوگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment