پیر, 06 مئی 2024


دنیا کی10 ابھرتی معیشتوں میں پاکستان شامل

ایمزٹی وی(بزنس)برطانوی ادارہ کے مطابق دنیا کی10 ابھرتی معیشتوں میں پاکستان شامل ہے۔ برطانوی معاشی تحقیقی ادارے بی ایم آئی ریسرچ نے دنیا کی10 ابھرتی معیشتوں کی فہرست جاری کی ہے۔ جو آئندہ دس برسوں میں تیزی سے ابھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان ممالک میں پاکستان، بنگلادیش ، مصر ، ایتھوپیا ، انڈونیشیا ، کینیا ، میانمار ، نائجیریا ، فلپائن اور ویت نام شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیداواری اور تعمیراتی شعبے سب سے زیادہ ترقی کرتے نظر آرہے ہیں۔ پاکستان آئندہ برسوں میں پیداواری مرکز کے طور پر ابھرے گا جبکہ ٹیکسٹائل اور کارسازی زیادہ تیزی سے ترقی کرتے نظرآرہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment