جمعہ, 26 اپریل 2024


ایس ای سی پی نے نومبر میں 315 کمپنیاں رجسٹرکیں

ایمزٹی وی (تجارت) سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نومبرکے مہینے میں 315 نئی کمپنیاں رجسٹرکی۔ رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے89 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ 6 فیصد سنگل ممبر 3 فیصد پبلک لمیٹڈ اور 2 فیصد نان پرافٹ ایسوسی ایشن، ٹریڈ آرگنائزیشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں اور ایک نان پرافٹ ایسوسی ایشن کو لائسنس جاری کیا۔ جمعرات کو ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق نومبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں سروسسزکے شعبے میں رجسٹر ہوئ ہیں جنکی تعداد 33 ہے۔ 31 کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹرہوئیں، سیاحت کے شعبے میں 28، تعمیر کے شعبے میں 19 جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 18 براڈ کاسٹنگ میں 14 فیول وانرجی اور پاور جنریشن کے شعبے میں 13 ، 13 کمپنیاں رجسٹر کی گئ ہیں۔نومبر 2014 میں 27 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، بلجیم، اردن، لیبیا، ناروے، پانامہ، ساؤتھ افریقہ، سویڈن، سوٹزر لینڈ، تنزانیہ، ترکی اور امریکہ سے ہے یہ کمپنیاں پاور جنریشن، تعمیر، فیول و انرجی، کھانے پینے و مشروبات، براڈ کاسٹنگ اور ٹریڈنگ سیکٹرز سے تعلق رکھتی ہیں۔ نومبرمیں سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں 100 کمپنیاں رجسٹر کی گئی۔ اسلام آباد میں 86، کراچی میں 77، ملتان میں 22،،فیصل آباد میں 16، پشاورمیں 10، سکھراورکوئٹہ میں دو دو کمپنیاں رجسٹر کی گئیں ۔ نومبر میں37 کمپنیوں کی جانب سے غیرادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کیا گیا اور کل 9.66 ارب تک کے اضافے کی منظوری دی گئی ۔ علاوہ ازیں 46 کمپنیوں نے کلی طور پر 6.58 ارب ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دے دی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment