جمعہ, 03 مئی 2024


بی آئی ایس پی دنیا کا پانچواں فلاحی ادارہ بن گیا

ایمز ٹی وی(بزنس)چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہا ہے کہ اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس دستکاروں کی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں متعارف کرانے کیلیے کردار ادا کرے۔

پیر کواوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کیلیے کوشاں ہے، بی آئی ایس پی دنیا کا پانچواں فلاحی ادارہ ہے جو 53 لاکھ مستحقین کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے، غربت سروے شروع کردیا ہے، نیا سروے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید انداز میں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر فارم پر کرائیں گی اور مستحقین علاقائی بی آئی ایس پی دفاتر میں آکر اندراج کرا سکتے ہیں۔ انھوں نے چیمبر ممبران کو وسیلہ تعلیمی امداد کی ادائیگیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر غریبوں کو غربت سے باہر نکالنے میں مدد کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment