جمعہ, 03 مئی 2024


بارشوں کے باعث روئی کے بھاوٴ میں اضافہ ہوگیا


ایمز ٹی وی (تجارت) صوبہ سندھ اور پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں میں بارشوں کے باعث روئی کے بھاوٴ میں اضافہ ہوگیا۔

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاوٴ میں مجموعی طور پر استحکام رہا روئی کے بھاوٴ میں فی 100 روپے کا اضافہ ہوا جبکے صوبہ سندھ میں پھٹی کے بھاوٴ مے فی 40 کلو 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ صوبہ سندھ اور پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں میں بارشوں کے باعث پھٹی کی ترسیل محدود ہونے کے سبب بھاوٴ میں اضافہ ہو کر سیزن کی ابتک کی بلند ترین سطح 40کلوگرام 3550 روپے کے بھاوٴ پر پہنچ گیا۔

صوبہ بلوچستان میں محدود پیمانے پر پھٹی کی رسد ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پھٹی کا بھاوٴ فی 40 کلو 3700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، بارشوں اور ہندو برادری کے تہواروں کے وجہ سے لیبر کی کمی ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بارشوں کے باعث کپاس کی پیداوار پر مثبت اثر ہوگا روئی کی پیداوار تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ گانٹھیں ہونے کی توقع ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment