بدھ, 01 مئی 2024


بزنس انٹیلی جنس ماڈیول متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے

ایمزٹی وی (بزنس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آٹومیٹڈ آئی آر آئی ایس بزنس انٹیلی جنس ماڈیول متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن کے مطابق ایف بی آر نے پرال کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے الیکٹرانیکل سسٹم میں فوری طور پر آئی آر آئی ایس بزنس انٹیلی جنس ماڈیول کو شامل کرے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ماڈیول متعارف کرانے کا بنیادی مقصد ٹیکس وصولیوں اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے، یہ خود کار نظام ہوگا جو آئی آر آئی ایس سسٹم میں موجود ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کا ازخود تجزیہ کرے گا اور جن ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ اور ڈیٹا میں زیادہ فرق پایا جائے گا ان کی نشاندہی کرے گا جس کی بنیاد پر ان ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ کی تفصیلی چھان بین کی جائے گی اور ڈیسک آڈٹ میں ٹھوس معلومات اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خود کار بزنس انٹیلی جنس ماڈیول کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے بارے میں سسٹم سے جو رپورٹ جنریٹ ہوگی اس کی متعلقہ و مجاز افسران تک رسائی ہوگی اور مجاز افسران اس رپورٹ کی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کریں گے اور اس رپورٹ سے حاصل ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکٹورل اینالسز بھی کرائے جائیں گے تاکہ ملکی معیشت کے تمام شعبوں سے مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment