بدھ, 01 مئی 2024


سی پیک کے دو منصوبے مکمل

ایمزٹی وی(بزنس) سی پیک کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے 2 منصوبے مکمل کر لیے گئے۔وزارت منصوبہ بندی کے دستاویزات کے مطابق سی پیک میں شامل ڈیجیٹل ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل ٹرسٹیریل ملٹی ہینڈ براڈ کاسٹ (ڈی ٹی ایم بی) کا ایک پائلٹ پروجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے، یہ منصوبہ پنجاب کے مقام مری پر 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت میں 6 ماہ کے عرصے میں مکمل ہوا ہے اور اس وقت آپریشنل ہے، دوسرا منصوبہ 193 کلو میٹر کے ایریا پر مشتمل گوادر خوشاب روڈ مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نے کر دیا ہے۔

حکومت کی ترجیح ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں شامل ہائی وے کے منصوبوں اورتوانائی کے منصوبوں کو اہمیت دے، ایسے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی ان منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق بین الاقوامی گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے پر چین کی طرف سے کام آخری مراحل میں ہے اور اگلے کچھ مہینوں میں ان منصوبوں کی گراؤنڈ بریکننگ کر دی جائے گی۔ سی پیک منصوبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اپنی مقررہ وقت میں مکمل ہو سکیں۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے2017 تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سی پیک قومی منصوبہ ہے جس سے تین ارب لوگ مستفید ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment