منگل, 07 مئی 2024


پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان جاری

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور کاروبار کے آغاز میں ہی 100انڈیکس میں 124پوائنٹ کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100انڈیکس 124پوائنٹ اضافے کے بعد 40261 کی سطح پر پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تاہم ان کی واپسی کے بعد مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار ہو کر 52پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہو گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment