پیر, 06 مئی 2024


سٹیل ملز ملازمین پر حکومت کو اچانک کیسے رحم آیا ؟

ایمز ٹی وی (تجارت) پورٹ قاسم پر قائم 150 ایکڑ زمین 30 سال کیلئے لیز پر دی گئی ہے ، سٹیل مل کی زمین سے درآمدی کوئلے کی ترسیل کی جائے گی. پانچ ماہ سے تنخواہوں کے منتظر سٹیل ملز ملازمین پر حکومت کو اچانک کیسے رحم آیا ؟ دنیا نیوز نے سب کچھ معلوم کرلیا ہے ۔ سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی اندرونی کہانی کیا ہے ؟ پانچ ماہ سے تنخواہوں کے منتظر سٹیل مل ملازمین پر اچانک حکومت کو کیسے رحم آگیا ؟ اس کی کھوج لگائی دنیا نیوز نے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے پورٹ قاسم پر سٹیل ملز کی 150 ایکٹر زمین 30 سال کے لئے لیز پر دے دی ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر سٹیل مل کی زمین سے درآمدی کوئلے کی ترسیل کی جائے گی ۔ یہ کوئلہ ساہیوال میں 350 میگاواٹ کے بجلی گھر کو سپلائی کیا جائے گا ۔ پاکستان سٹیل مل 19 ہزار ایکٹر زمین اور 16 ہزار ملازمین کی قوت ہونے کے باوجود گذشتہ ڈیڑھ سال سے مکمل طور پر بند ہے ۔ اور ادارے کا مالی خسارہ 200 ارب روپے سے تجاو کرچکا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment