ھفتہ, 21 ستمبر 2024


پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک اب اورنہیں

 

ایمز ٹی وی( تجارت) تمام ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز نے پنجاب میں ٹیکسٹائل کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب ٹیکسٹائل فورم بنانے کااعلان کیا ہے ۔

تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تمام ویلیو چین کے مفادات کاتحفظ اورٹیکسٹائل برآمدا ت میں اضافہ ہو یہ اعلان گزشتہ روز آپٹما کے چیئرمین عامر فیاض ،پریگمیاکے چیئرمین اعجاز اے کھوکھر ، پاکستان ہوزری مینوفیکچر رزاینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد اعظم خان سمیت دیگر ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے آپٹما ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ حکومت سے بار بار مطالبات اوراپیلوں کے باوجود پنجاب میں گیس کے نرخ دوسرے صوبوں میں گیس کے نرخوں کے مطابق نہیں کئے گئے ۔

جس سے مصنوعات کی پیداواری لاگت بہت بڑھ گئی ہے ہماری و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مل کر ہمارے مسائل حل کروائیں تاکہ پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک بند ہو سکے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment