پیر, 06 مئی 2024


بلوچستان کی عوام کے لیے خوشخبری

 

ایمز ٹی وی (تجارت)دور افتادہ علاقوں میں کاشتکاروں کیلئے خصوصی اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے۔اایمز ٹی وی (تجا رت) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے

بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کی جائے گی، بدھ کو ایک بیان میں انہوں کہا کہ حکومت بلوچستان سمیت دیگر دور افتادہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبہ کو منافع بخش بنانے کیلئے ایک ہزار چھوٹے کسانوں کو تربیت فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے خصوصی اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے مزید کاشتکاروں کو تربیت کی فراہمی کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جس سے نہ صرف پیداواری لاگت کم ہو گی بلکہ کسانوں کی فلاح و بہبود میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment