جمعہ, 26 اپریل 2024


10برس بعدکراچی اسٹیشن سے12گڈزٹرینوں کی روانگی

ایمز ٹی وی (بزنس)  دس برس بعد ریلوے عملہ کراچی اسٹیشن سے ایک ہی رات میں12 گڈز ٹرینوں کی روانگی یقینی بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

ملک کے مختلف شہروں کو روانہ کی گئی گڈز ٹرینوں میں سے آٹھ کوئلے سے لدی ،ایک آئل اسپیشل جبکہ تین گڈز اسپیشل ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی روز سے آٹھ گڈز ٹرینوں کی روانگی عمل میں آرہی تھی چین سے درآمدکیے گئے انجنوں اور کوچز کی دستیابی کے پیش نظر ریلوے افسران کی جانب سے ایک رات میں بارہ گڈز ٹرینیں چلانے کا دس سال پرانا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔کراچی اسٹیشن سے روانہ ہونے والی گڈز ٹرینوں میں سے ایک لاہو ر ،ایک پریم نگر، ایک مظفر گڑھ، دو داودخیل ،دو لال پیرملتان ، دو ماچھی گوٹھ جبکہ تین چیچوکی ملیاں کے لیے روانہ ہوئیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment