ھفتہ, 27 اپریل 2024


عمان ایئر کی پاکستانی مسافروں کیلیے پرکشش آفر، ایک ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ فری

ایمز ٹی وی (بزنس)  عمان ایئر نے پاکستان سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے خاص آفر کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بزنس کلاس کا ایک ٹکٹ فری دیا جائے گا جو ہیتھروایئرپورٹ لندن کے علاوہ عمان ایئرکی دنیا بھرمیں کسی بھی فلائٹ پراستعمال ہوسکے گا۔

عمان ایئرکے پاکستان میں کنٹری منیجرکین مارشل نے کہا کہ ہم باربارپاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کوبہترین پرکشش آفر دیتے ہیں اورہم پرامید ہیں کہ ہمارے سندباد کے ممبراوربزنس کلاس کے مسافریقیناً اس پرکشش آفرسے فائدہ اٹھائیں گے، یہ آفر ان تمام ٹکٹ پر ہے جو 28 فروری 2015 سے پہلے خریدے جائیں گے اور 15جون 2015 سے پہلے پہلے سفرکرنا لازمی ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment