جمعہ, 26 اپریل 2024


چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین فارغ

 

ایمز ٹی وی(تجارت)چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے تہران اوردوحہ میں بھارتی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیاہے۔ بھارتی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق تہران میں چینی ٹیلی کام کمپنی کے بھارتی ملازمین کو گذشتہ روزفوری نکالے جانے کے احکامات موصول ہوئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی بھارتی شہریوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی سےفوری طورپر فارغ کردیا گیا ہے۔ ایران اورقطر میں چینی ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین کونکالے جانے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دیگرخلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے نکا لنے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی ملازمین نے چینی کمپنی سے اپنی برطرفی کا رونا پیٹنا شروع کردیا ہے مگر وجہ نہیں بتائی۔ چینی ٹیلی کام کمپنی نیٹ ورکنگ، ٹیلی کمیونی کیشن آلات تیار کرتی ہے،جس کا ہیڈکوارٹر صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں ہے۔ گزشتہ روز چینی اور بھارتی فوجوں کے درمیان مشرقی لداق میں کنٹرول لائن پر تازہ جھڑپوں میں دونوں جانب فوجی زخمی ہوئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment