جمعہ, 26 اپریل 2024


سی این جی اسٹیشن بند کرنے کی دھمکی

سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی اور چیئرمین ممتاز جتوئی نے گیس قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کیلیے بند کر دیے جائیں گے۔

ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی اور چیئرمین ممتاز جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے سے سی این جی100 روپے فی کلو ہو جائے گی۔ وزیر اعظم گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کریں۔

سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی نے متنبہ کیا کہ جس دن گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اسی روز سندھ بھر کے تمام 600 سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک بند کردیے جائیں جو نوٹیفکیشن واپس ہونے تک بند رہیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment