جمعہ, 26 اپریل 2024


پی ایس او میں23 ارب روپے کی کرپشن

 

کراچی :کراچی احتساب عدالت کراچی نے پی ایس او میں 23 ارب روپے کرپشن کیس میں مفرور ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پی ایس اواوربائیکوآفیشلزکے ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے پی ایس اومیں عہدے کاغلط استعمال کیا،عدالت نے ریفرنس میں مفرورملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور مقدمے کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ نیب نے احتساب عدالت میں پی ایس او میں 23 ارب روپے کرپشن کیخلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے،ریفرنس سابق ایم ڈی پی ایس اوسمیت 8 ملزمان کےخلاف دائرتھا،مفرورملزمان میں سابق ایم ڈی پی ایس او،عامرعباسی شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment