جمعہ, 26 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بینکوں میں نوٹ مشینوں کے استعمال میں تبدیلی

ایمز ٹی وی (تجارت)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گزشتہ روز جاری کردہ سرکلر کے مطابق کرنسی مینجمنٹ اسٹریٹیجی پر اب 2مرحلوں میں عمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ملک کے 30بڑے شہروں اور اضلاع کے بینکوں میں کرنسی نوٹ مینجمنٹ کے لیے مشینوں کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن بینکوں کی شاخوں کی تعداد اور ڈپازٹ کے حجم کے لحاظ سے ملک کے 30 بڑے شہروں اور اضلاع کے بینکوں کی تمام شاخوں میں 2 جنوری 2017 تک 500 روپے اور اس سے زائد مالیت کے تمام کرنسی نوٹ مشینوں کے ذریعے گن اور شناخت کرکے عوام کو جاری کیے جائیں گے، اس پابندی کا اطلاق دوسرے مرحلے میں ملک گیر سطح پر کیا جائے گا جس کے لیے 2جنوری 2018کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ اے ٹی ایم میں رقوم رکھنے کے لیے سیل بند کیسٹ استعمال کیے جائیں، کرنسی نوٹوں کے شمار، چھانٹی اور شناخت کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظور کردہ 3اقسام کی مشینوں میں سے کسی بھی مشین کا انتخاب کرسکتے ہیں، منتخب کردہ مشین کی کارکردگی کا جائزہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لاہور اور کراچی دفتر میں لیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ مشینوں کے انتخاب اور ان کی کارکردگی کے جائزے کا عمل 30جون 2016تک مکمل کرلیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment