بدھ, 01 مئی 2024


ایشیائی بینک کا پاکستان کو 19کروڑ 70لاکھ ڈالر قرض دینے کا اعلان

ایمز ٹی وی(تجارت)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں 2010 میں سیلاب سے متاثرہ ہائی ویز اورپلوں کی دوبارہ تعمیرکے لیے 19کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی، فنڈز کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ یونٹس کے عملے کی تربیت کے لیے بھی بروئے کارلایا جائے گا۔ اے ڈی بی کے پروجیکٹ آفیسر برائے محکمہ ٹرانسپورٹ زیغام نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ2010 کے تباہ کن سیلاب سے جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں وہاں ملک بھر کے 110میں سے 80 اضلاع میں سڑکوں کا نیٹ ورک یا تو مکمل تباہ ہوا یا اسے شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی میں پاکستان کی بھرپورمدد کر رہا ہے اوراس مالی تعاون سے ہائی ویز تعیمراور بحالی کا کام مکمل ہوگا، اے ڈی بی کے قرض کو این ایچ اے کے200 کلو میٹر سے زائد سڑکوں اور33 پلوں کی دوبارہ تعمیرکے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment