جمعرات, 02 مئی 2024


اسٹیل ملز کی بھٹیاں ٹھنڈی پڑی گئیں

ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیل ملز کی بھٹیاں ایک سال سے ٹھنڈی پڑی ہیں ، پیداوار نہ ہونے سے ادارہ یومیہ 7 کروڑ روپے خسارے کا شکار ہو رہا ہے ۔ فولاد سے مضبوط پاکستان کا عزم رکھنے والے ادارے کی حالت اتنی پتلی ہو چکی ہے کہ صرف ایک سال کے دوران مل بند رہنے سے خسارے میں 2 ارب روپے اضافہ ہو چکا ہے ۔ حکومتی بے حسی کا شکار ادارے کے ملازمین جو دسمبر 2015 سے تنخواہوں سے محروم ہیں ان کے لیے سرکار نے بلا آخر دو ما ہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ لے لیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے اسٹیل ملز 2007 کے بعد سے مسلسل خسارہ دکھا رہی تھی ۔ موجودہ حکومت نے بھی بے حسی سے کام لیتے ہوئے ادارے کی قسمت کا فیصلہ لینے کے بجائے اسے اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے ۔ اسٹیل ملز کا مجموعی خسارہ 150 ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment