پیر, 06 مئی 2024


پاک افغان سرحدپرموبائل سگنل فلو کا مسئلہ موجود ہے

ایمزٹی وی(بزنس)اسلام آباد میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایشیا پیسیفک ریگولیٹرز راؤنڈ ٹیبل اور انٹرنیشنل ٹریننگ پروگرام 18جولائی سے 22 جولائی تک منعقد ہو گا، چھٹی 2روزہ راؤنڈ ٹیبل انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ہو گی، کانفرنس میں ایشیا پیسیفک خطے کے 23 ممالک کے 37نمائندے شریک ہوں گے۔ چیئر مین پی ٹی اے نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل آئی ٹی یو ہاؤلن زاؤ، وزیر مملکت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی انوشہ رحمن اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ریگولیٹر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس 18 اور 19 جولائی جبکہ انٹرنیشنل ٹریننگ پروگرام 20 سے 22 جولائی تک جاری رہے گا، کانفرنس کا مقصدپاکستان کو بین الاقوامی تجربات سے روشناس کرانا ہے۔ چیئرمین پی ٹی نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی، کنزیومر پروٹیکشن،آئی سی ٹی پروگرامز اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہوں گے، پاکستان میں پہلی بار ٹیل کام سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو گی، پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں بہتری کے لیے کانفرنس خوش آئند ہے، پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک کے ریگولیٹرز کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment