جمعہ, 23 اگست 2019


کیا چیتا بلی کی نسل منقرض ہونے جارہی ہے؟

ایمزٹی وی (رپورٹس)جنگلی بلی کی ایک نسل چیتے سے مشابہ ہونے کے باعث چیتا بلی کہلاتی ہے۔ یہ جنوبی اور مشرقی ایشائی ممالک میں پائی جاتی ہے۔
یہ بلی جسامت میں عام بلی جیسی ہی ہوتی ہے تاہم یہ تھوڑی سی دبلی ہوتی ہے اور اس کا سر بھی عام بلیوں کے مقابلے میں چھوٹا ہوتا ہے۔چیتا بلی کی نسل عام بلیوں کے مقابلے میں کم ہے لہٰذا اس کے تحفظ کے کوششیں بھی جاری ہی

f1

چین کی جنگ ڑینگ کاو¿نٹی میں بھی ایسی ہی ایک ننھی سی چیتا بلی کو پھرتے دیکھا گیا جس کے بعد ایک گاو¿ں والا اسے اٹھا کر اپنے گھر لے گیا۔کئی دن تک اس کی پرورش کرنے کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ یہ عام بلی نہیں بلکہ بلیوںکی کسی خاص جنگلی نسل سے تعلق رکھتی ہے جس کے بعد وہ بلی کوپلیس کے پاس لے گیا۔پولیس نے فوراً ہی پہچان لیا کہ یہ ’چیتا بلی‘ ہے جس کی عمر ایک ماہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بچہ اس وقت اپنے ٹھکانے سے باہر نکل آیاجب اس کی ماں خوراک کی تلاش میں باہر گئی ہوگی۔

f2

عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این نے اس بلی کو تیسرے درجے کی حفاظتی جانوروں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment