جمعہ, 03 مئی 2024


جامعہ کراچی میں جاپانی زبان اور ثقافتی ادارے کے قیام کا اعلان!

      • ایمزٹی وی(تعلیم)جاپان اور پاکستان کے مابین مثالی دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں مضبوط تعاون کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی جامعات تعلیمی ،تحقیقی اور ثقافتی شعبوں میں مثالی تعلقات استوار کریں ۔ان خیالات کا اظہار کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل توشیکا زو آئی سومورانے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ یہ ملاقات جامعہ کراچی اور جاپانی جامعات کے مابین دوررس تعلقات کے قیام میں پہلاقدم ہے ۔جاپانی قونصل جنرل نے ٹوکیو یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے مابین ویڈیوکانفرنس کے ذریعے لیکچر سیریز کے اہتمام کی یقین دہانی کرائی ہے اور جامعہ کراچی کی فیکلٹی اور طلبہ بھی مشترکہ پروگرام کے تحت جاپانی جامعات کے دورے کریں گے ۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے جامعہ کراچی میں جاپانی زبان اور ثقافتی ادارے کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جامعہ کے طلبہ کو جاپانی زبان اور کلچر سے آگاہی ملے گی جو دونوں ممالک کے مابین دوستی اور اعتماد کی فضاء کو تقویت پہنچائے گا

         
         
       
       
       

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment