منگل, 07 مئی 2024


تحقیق کے شعبے میں جامعہ کراچی کا ایک اور قدم

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی میں سینٹر فار ڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کیاگیا۔اس موقع پر گورنرسندھ عشرت العباد کاکہنا تھا کہجامعہ کراچی شہر قائد کی پہچان ہے کیونکہ اس سے فارغ طالب علموں نے زندگی کے ہر شعبہ میں کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تحقیق کے شعبہ میں بھی جامعہ کراچی ہمیشہ آگے رہی ، اس سینٹر کے قیام سے جرائم کے ثبوتوں کی سائنسی انداز میں دستیابی یقینی ہو سکے گی اور ثبوتوں کی عدم دستیابی کے باعث مجرمان کی رہائی کے واقعات کو کم کیا جاسکے گا ۔ گورنر نے مزید کہا کہ یہ سینٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو جدید تربیت کی فراہمی میں بھی مدد دے گا اور اس کے ذریعہ عدلیہ کو بھی فیصلے کرنے میں آسانی ہو گی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر فیسر ڈاکٹر محمد قیصرنے کہا کہ جامعہ کراچی میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل فارنسک سائنس کے شعبہ میں انڈر گریجویٹ ،گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول پر تعلیم دی جائے گی۔آغاز میں سینٹر سرٹیفکیٹ کورس منعقد کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد ڈپلومہ پروگرام کا آغاز ہوگا۔مذکورہ سینٹر پیچیدہ جرائم کے کیسز کو حل کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کو تعاون فراہم کرے گا۔سینٹر کے قیام سے ڈیجیٹل فارنسک سائنس کے شعبہ میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ایک سال کی مدت میں سینٹر میں دیگر سہولیات کا اضافہ کردیا جائے گا جن میں فنگر پرنٹنگ ،ڈی این اے لیب اور دیگر شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment