اتوار, 05 مئی 2024


یومِ آزادی کے حوالے سے چیئرمین میٹرک بورڈ نے ہدایت جاری کردی

ایمزٹی وی(تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ کے چیئرمین پرفیسر انوار احمد زئی نے تمام کارکنا ن اور اراکین بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 14اگست تک اپنے لباس پرپاکستان کے پرچم کی علامت کو نمایاں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ وہ جگہ ہے جہاں سے طلبہ اور نوجوانوں کامسلسل رابطہ ہے اس لئے یہاں آنے والے افراد کے لئے بورڈ کے کارکنان کی جانب سے یاد دہانی کا پیغام بھی ہوگاکہ ہمیں ملک کے پرچم کوسینے سے لگا کر رکھنا ہے او ر اسکی سر بلندی کے لئے محنت و دیانت سے کام کواپنا شعار بھی بنانا ہے۔

 

مراسلے میں بورڈکے ساتھیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یومِ آزادی کوبھی قوم کی امنگوں کے مطابق منائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر بورڈ کی عمارت کو سجایا جائے گااور اس سے قبل 12اگست کو بورڈ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب بھی منعقد ہوگی جسے بورڈ ایپکا ایونٹ نے مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تقریب کی اجتماعی صدارت حالیہ امتحانات میں خصوصی طلبہ کے گروپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ مشترکہ طور پر کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment