اتوار, 05 مئی 2024


یونیورسٹی آف لندن میں طلبا نے پاکستان کا نام روشن کردیا

ایمزٹی وی (تعلیم) پاکستان کی ہونہار طالبہ نے یونیورسٹی آف لندن کے ایل ایل بی امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے اس سال پاکستان کا نام روشن کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں 9 طالبعلموں نے فرسٹ کلاس ایوارڈ حاصل کیا ہے جن میں ملائیشیا اور پاکستان برابر ہیں ۔ ان دونوں ملکوں کے تین تین طالبعلموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی مگر انفرادی طور پر پاکستانی طالبہ اقرا سلیم خان نے اس سال سب سے ذیادہ نمبر حاصل کئے۔

583047 iqra 1471192236 535 640x480

 

یونیورسٹی آف لندن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا۔ واضح رہے کہ یہ طالبعلم پاکستان میں ہیں اور لندن یونیورسٹی سے فاصلاتی تعلیم کے ذریعے ڈگری حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ رباب طارق خان اور محمد کاظم نے بھی اسی امتحان میں فرسٹ کلاس حاصل کرکے دنیا کے ان 9 طالبعلموں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ان میں سے رباب پاکستان کالج آف لا کی طالبہ ہیں اور ان کے نزدیک ایل ایل بی کی تعلیم ایک رولر کوسٹر کی طرح ہے۔ ان کے مطابق ان کی سخت محنت، دوستوں کی نیک خواہشات اور والدین کی دعاؤں سے ہی یہ ممکن ہوا ہے۔ وہ ایک قانونی امور کی فرم میں کام کرتی ہیں اور اب انہیں اپنے ہی کالج میں تدریس کی پیشکش بھی ہوئی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے کاظم انسٹی ٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز میں پڑھتے ہیں اور وہ اس سال فرسٹ کلاس حاصل کرنے والے واحد مرد طالبعلم ہیں۔ ان کے نزدیک محنت ذہانت سے ذیادہ اہم ہوتی ہے اور سخت محنت سے انہیں یہ اعزاز ملا ہے۔

Cpp5fL4W8AA7sa5

Cpp5fL4W8AA7sa5

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment