منگل, 07 مئی 2024


آزادوجموں کشمیربورڈ نے نویں جماعت کےنتائج کا اعلان کردیا

ایمزٹی وی(میرپور/تعلیم) آزادجموں وکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کردیا۔

کنٹرولرامتحانات اسکولز آزادجموں کشمیرتعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان کیلئے کل 58455 امیدواروں نے فارم داخلہ ارسال کئے جن میں سے 57919 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔ نتائج کے مطابق 27380 امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ 30539 امیدوارفیل ہو گئے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment